کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا رواں ماہ 32 حملے کرنے کا دعویٰ

اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اپنے چینل پر رواں سال کے دوسرے اٹھویں ماہ (اگست) میں ہونے والے حملوں کی تفصیلات جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کل 32 حملے کیے گئے جن میں 14 بڑے حملے بھی شامل تھے اور ان میں 52 فوج، پولیس اور ایف سی کے اہلکار ہلاک جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/abdsayedd/status/1433298997284904962?s=19

رپورٹ کے مطابق حملے شمالی و جنوبی وزیرستان، خیبر، باجوڑ اور مردان، دیر، بنوں میں کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں پولیس اور پاک فوج کی تین گاڑی اور چوکیوں کی تباہی کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ پاک فوج سے مختلف قسم کے اسلحے بھی ہتھیانے کی خبر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جنوبی وزیرستان میں پاک فوج اور ایف سی پر دو بڑے حملے ہوئے تھے جس میں درجنوں اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے تھے جبکہ قبائلی علاقوں میں بھی پاک فوج کے کئی چھاپے کو ناکام بناتے ہوئے شدت پسندوں نے گھات لگا کر حملہ کیا جس میں 52 اہلکار ہلاک و 38 زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ٹی ٹی پی نے اس نوعیت کی ایک رپورٹ میں کئی حملوں کا دعویٰ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں