تیتری نوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری، متعدد مکانات تباہ

مظفر آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر معاہدہ ختم، سیز فائر معاہدے کی پہلی خلاف ورزی، تیتری نوٹ سیکٹر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان شدید جھڑپیں، بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کی سول آبادی کو گولہ باری کا نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال تیتری نوٹ سیکٹر سمیت نزدیکی گائوں پر وحشیانہ فائرنگ اور گولہ باری کی۔ جس سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1433540116832681985?s=19

بھارتی گولہ باری سے کئی مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ بھارتی فوج کے مارٹر گولے سول آبادی پر آگرے جس سے مکانات کی چھتوں میں سوراخ ہوگئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماٹر گولوں کے ٹکڑے مکانات کے اندر جاگرے۔

گزشتہ روز بھارتی فوج نے بلا اشتعال تیتری نوٹ سیکٹر کے متعدد علاقوں میں فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں