آزاد کشمیر: بھارتی فوج کی شہری آبادی پر شدید فائرنگ اور گولہ باری، 5 شہری شہید، 27 زخمی

مظفر آباد (ڈیلی اردو) لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری کے باعث افسوسناک حد تک شہادتوں کی اطلاعات، بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کے فوری بعد بھارت کی جانب سے ایل او سی کے متعدد سیکٹرز پر شدید گولہ شروع کی گئی، اب تک 5 افراد کی شہادت اور 27 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے امن کی خاطر خیرسگالی جذبے کے تحت بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کردیا ہے۔

بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر لاہور پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ تاہم بھارتی پائلٹ کی رہائی کے ساتھ بھارتی فورسز نے ایل اوسی پر کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے۔

مظفر آباد سے ڈیلی اردو کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے ایل اوسی پر مختلف سیکٹرز میں شدید گولہ باری اور فائرنگ کی ہے۔

بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 5 شہری شہید اور27 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی گولہ باری پر پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں