بھارتی جیل میں قتل کیے جانے والے شاکر اللہ کی میت پاکستان کے حوالے کردی گئی

لاہور (ویب ڈیسک) بھارت نے جے پور کی جیل میں قید کے دوران تشدد کے بعد قتل کیے جانے والے شہری شاکر اللہ کی میت پاکستانی حکام کے حوالے کر دی۔

بھارتی شہر جے پور کی جیل میں مشتعل افراد نے پاکستانی شہری شاکر اللہ کو سنگسار کر کے جاں بحق کر دیا تھا۔

پاکستانی شہری شاکر اللہ کی میت علی الصبح واہگہ بارڈر پر پہنچائی گئی تھی، شاکر اللہ کی میت واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کی گئی، میت وصول کرنے کے لیے شاکراللہ کے فیملی ارکان بھی موجود تھے۔

شاکر اللہ کے بھائی شہزاد گلفام نے بتایا کہ 47 سالہ شاکراللہ ذہنی مریض تھا۔

انہوں نے بتایا کہ شاکر اللہ شکر گڑھ کے نزدیک میلہ دیکھنے گیا تھا اور 2003 میں غلطی سے سرحد عبور کر گیا تھا۔

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں