شمالی وزیرستان: 4 خواتین کے قتل میں ملوث تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر صفی اللّٰہ ہلاک

راولپنڈی (کاشف محمود) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر صفی اللّٰہ عرف ہمدرد مارا گیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا جس میں ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صفی اللّٰہ کا تعلق میر علی سے تھا اور وہ فروری میں غیر سرکاری سباؤن کی 4 خواتین کے قتل میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گرد صفی اللّٰہ 2020 میں ایف ڈبلیو او کے انجینئرز کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں