سوات: پاک فوج اور پولیس کی جانب سے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

سوات (ریاض شاہد) صوبہ خیبر پختنوخوا کے ضلع سوات میں دہشت گردوں کی اطلاعات کے بعد سکیورٹی کے انتظامات ایک مرتبہ پھر سخت کر دیئے گئے ہیں جبکہ کئی پہاڑی علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور پولیس نے وادی سوات کے حساس علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن کانجو، ڈھیرئی، دمغار، کوزہ بانڈئی، برہ بانڈئی، اماڈھیرئی اور دریائے سوات کے کناروں پر موجود علاقوں میں کیا گیا۔

پولیس کے مطابق آپریشن کا مقصد علاقے میں امن کی بحالی اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا تھا۔ اس موقع پر ڈسڑکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) دلاور خان بنگش اور بریگیڈ کمانڈر قلب الحنسین نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا جائزہ بھی لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں