کوئٹہ میں دھماکا، 2 پولیس اہلکار زخمی، بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے صوبائی حکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق خالق شہید تھانے کی حدود میں سریاب روڈ پر موسیٰ کالونی کے قریب سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے میں ایگل اسکواڈ کے گشت پر مامور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد زخمیوں کو سول سنڈیمن ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں کی شناخت نعمت اللہ اور محمد اسحاق کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایگل اسکواڈ پر حملے کیلئے ریموٹ کنٹرول دھماکا کیا گیا، جس سے روڈ پر گہرا گڑھا پڑ گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردیں۔

دوسری جانب کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان جیئند بلوچ نے دعوی کیا ہے کہ دھماکے میں دونوں اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دوسرے موٹر سائیکل پر سوار دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں