باجوڑ میں تحریک طالبان پاکستان کے حملے میں ایک پاکستانی فوجی ہلاک، دو زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کے ایک گشتی دستے پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کا ایک سپاہی ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ‏بدھ کی رات کو تحصیل لوئی ماموند کے علاقے کٹ کوٹ میں دہشت گردوں نے پاکستانی فوج کی ایک گشتی پارٹی پر گھات لگا کر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت سپاہی راشد جمشید کے نام سے ہوئی ہے۔ راشد جمشید کا تعلق مانسہرہ کے علاقے اوگی سے تھا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1441089474885087242?s=19

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ترجمان ٹی ٹی پی محمد خراسانی نے دعویٰ کیا ہے کہ مجاہدین کے حملے میں دو فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں