بلوچستان: ‏مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، داعش کا صوبائی امیر ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کانک میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا صوبائی امیر ہلاک ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق انتہائی مطلوب دہشت گرد ممتاز عرف موٹا پہلوان کالعدم تنظیم داعش خراسان کا مقامی سربراہ تھا، جس کے خلاف قتل کے سینکڑوں مقدمات درج ہیں اور اس کے سرکی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گرد میں 3 گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1442026489608769536?s=19

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔ سرکاری ذرائع نے مزید یہ بھی بتایا ہے کہ کانک کے علاقے میں کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق ممتاز عرف موٹا پہلوان 2018 میں ضلع میں الیکشن ریلی کے دوران ہونے والے خودکش حملے کا ماسٹر مائینڈ تھا جس کے نتیجے میں 128 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

داعش نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں