شمالی وزیرستان میں جھڑپ، ایک دہشت گرد ہلاک اور تین سیکورٹی اہلکار ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں ایک دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ جھڑپ کے دوران تین سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے اسلحے کے علاوہ بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے دعوی کیا ہے شمالی وزیرستان کی تحصیل گڑیوم کے علاقے بودر میں مجاہدین کے ایک حملے میں تین پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترجمان محمد خراسانی کے مطابق اس حملے میں ایک مجاہد بھی ہلاک مارا گیا۔

واضح رہے کہ شمالی و جنوبی وزیرستان میں صحافیوں کا ان علاقوں تک آزادانہ رسائی ممکن نہیں جو کہ شورش سے متاثر ہیں۔

اس صورتحال کے باعث میڈیا کو زیادہ تر سرکاری حکام یا متعلقہ فریقین کی جانب سے فراہم کردہ معلومات پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں