پاک بھارت کشدگی: فضائی آپریشن کی بحالی کا کام جلد مکمل کیا جائے، ایئر مارشل ارشد ملک

اسلام آباد (ڈیلی اردو) سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے کارکنان و عملہ فضائی آپریشن کی بحالی کو جلد از جلد مکمل کرے۔ بیجنگ، کوالالمپور اور بنکاک کے لئے پروازیں عارضی طور پر بند رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا فضائی آپریشن ملک کے چار بڑے ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق جاری ہے، سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پی آئی اے کارکنان و عملہ بحالی آپریشن کو جلد از جلد مکمل کرے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار روز کے دوران فضائی بندش سے چار سو سے زائد پروازیں اور پچیس ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے، پروازوں کی بحالی کے بعد تقریباً آٹھ ہزار مسافروں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچا دیا گیا ہے۔

ایئرمارشل ارشد ملک کا مزید کہنا تھا کہ فضائی حدود کی بندش کے دوران کراچی سے مسافروں کو زمینی راستے سے لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد پہنچایا گیا۔
بیرون ملک مختلف ممالک میں تعینات اسٹاف مسافروں کی سہولیات کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔

سی ای او کے مطابق پی آئی اے کی بیجنگ، کوالالمپور اور بنکاک کے لئے پروازیں عارضی طور پر بند رہیں گی،

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ٹیم کے طور پر کام کر رہے ہیں، کم سے کم وقت میں مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں