8

کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، ملزمان فرار

کراچی (ڈیلی اردو) ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، ملزمان باآسانی فرار کراچی : ہجرت کالونی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے، آئی جی سندھ نےایس ایس پی ساؤتھ سےواقعےکی رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ہجرت کالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا ہے، جاں بحق اہلکار کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی۔

مقتول جہانگیر سول لائن تھانے میں تعینات تھا، اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں3پولیس اہلکار موٹرسائیکل پر گشت کررہے تھے ۔

اس دوران اہلکاروں نے موٹرسائیکل پر سوار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے رکنے کے بجائے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔

ملزمان کی فائرنگ سے ایک گولی اہلکارجہانگیر کے سینے میں جالگی، زخمی اہلکار نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، یاد رہے کہ آئی جی سندھ کلیم امام نے ایس ایس پی ساؤتھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں