لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا خدشہ، تربیلا بجلی گھر کے11 یونٹ بند

اسلام آباد (ڈیلی اردو) تر بیلا بجلی گھر کے 11 یونٹ بند ہو گئے ہیں تر بیلا بجلی گھر کی کل پیدوار 3478 میگا واٹ ہے جو کم ہو کرصرف 391 میگا واٹ رہ گئی تربیلا جھیل کے آبی زخائر میں خطرناک حدتک کمی آ گئی ہے۔ بجلی کی پیدوار بھی کم ہو گئی لوڈ شیڈنگ میں اضانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تربیلاجھیل میں پانی کی آمد میں کمی کے باعث گنجائش 153فٹ تک کم ہو گئی ہے جھیل میں پانی کی سطح 1397.96 فٹ ہو گئی ہے۔

تر بیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق تربیلا جھیل میں پانی کی سطح میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے تربیلا جھیل میں قابل استعمال آبی زخیرہ ڈیڈ لیول سے صرف 21 فٹ پر رہ گیا۔

پانی کی کمی سے بجلی کی پیداوار میں بھی کمی کا سامناہے، تربیلا جھیل میں پانی کی سطح کم ہو کر 1397.96 فٹ تک گر گئی ہے جھیل میں پانی کی آمد 1397.96 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے ۔

جبکہ 21100 کیوسک پانی خارج کیا گیا مذکورہ اخراج سے تربیلا بجلی کے 14 میں سے 6 برقی یونٹس نے 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم 325 میگا واٹ اور زیادہ سے زیادہ 799 میگاواٹ بجلی پیدا کی جبکہ 11پیداواری یونٹ بند پڑے ہیں۔

تربیلا جھیل میں پانی زخیرہ کر نے کی گنجائش 1550فٹ ہے تر بیلا جھیل میں پانی کی سطح تیزی سے کم ہونے کے باعث بجلی کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں