واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی جنگی طیارہ ایف 16 بنانے والی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے جھوٹے بھارتی دعوے کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کردیا۔
طیارہ ساز کمپنی نے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان کہ 27 فروری کو بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے ایف 16طیارے کو مارگرایا پر اپنی پریشانی کااظہار کیا ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام ایف 16 طیارے گنتی میں پورے اور محفوظ حالت میں موجود ہیں۔
طیارہ ساز کمپنی نے کہا ہے کہ بھارت نے یہ بیان اپنے سیاسی فائدے کے لئے ایف 16 کی عالمی ساکھ کودائو پر لگا دیا ہے۔
کمپنی نے مزید کہا ہے کہ وہ اپنے ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش پر بھارت کے خلاف ہرجانے کے دعوے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔