داعش میں شمولیت اختیار کرنے والی خواتین کی جرمنی واپسی

برلن (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) جرمنی شام سے ایسی آٹھ جرمن خواتین اور ان کے بچوں کو واپس لے آیا ہے، جو ماضی میں دہشت گرد تنظیم داعش میں شامل ہو گئی تھیں۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے مطابق ان خواتین اور ان کے بچوں کو ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے جمعرات کی رات فرینکفرٹ لایا گیا۔ ان میں سے زیادہ تر خواتین کو گرفتار کر لیا گیا اور انہیں ایک خصوصی فوجداری عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

وزیر خارجہ ماس کے مطابق جرمنی نے یہ کارروائی ڈنمارک کے ساتھ مل کر کی ہے، جو ایسی تین ڈینش خواتین اور 14 بچوں کو واپس لایا ہے۔ یہ تمام خواتین اور بچے ایک کرد حراستی کیمپ میں رکھے گئے تھے جبکہ انہیں واپس لانے کے لیے انتظامی مدد امریکا نے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں