لاہور (ڈیلی اردو) خواتین کو ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھاکر لاہور میں ریلوے ڈرائیور نے سینکڑوں مسافروں کی جانیں داؤ پر لگادی۔
لاہور میں ٹرین ڈرائیور نے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کو ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا کر ریلوے ڈرائیور نے سیکڑوں مسافروں کی جانیں داؤ پر لگادی جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور بھی موجود نہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انجن نمبر 4919 میں ڈرائیور خواتین کو مزید رفتار بڑھانے کا کہتا ہے جب کہ خود خواتین کی مختلف اسٹال سے ویڈیو بنارہا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ریلوے میں ٹرین انجن چلانے کےلئے خواتین ٹرین ڈرائیو بھرتی ہی نہیں ہیں جب کہ ریلوے انجنوں میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر بھی پابندی ہے تاہم ریلوے افسران واقعہ پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔