یمن کی خانہ جنگی میں ہزاروں بچے ہلاک ہو چکے ہیں، یونیسیف

نیو یارک (ڈیلی اردو) بچوں کی بہبود کے عالمی ادارے یونیسف کے مطابق یمنی خانہ جنگی کے سات برسوں میں کم از کم دس ہزار بچے ہلاک یا پھر زخمی ہو چکے ہیں۔

یونیسیف نے اس پیش رفت کو دنیا کے ’’اس بدترین انسانی بحران‘‘ میں ’’ایک اور شرمناک سنگ میل‘‘ قرار دیا ہے۔ لڑائی کی وجہ سے یمن میں روزانہ تقریبا چار بچے ہلاک یا زخمی ہو جاتے ہیں۔

یونسیف کے مطابق دس ہزار واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں لیکن ہلاک اور زخمی ہونے والے بچوں کی اصل تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔

یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی اور سعودی عسکری اتحاد کے ساتھ ساتھ مقامی ملیشیا گروپ ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں