قطر: چینی اور طالبان وفود کی دوحہ میں ملاقات

دوحا (ڈیلی اردو) چینی وزیرخارجہ وانگ ژی پیر کے روز قطر میں طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ چینی وفد اور طالبان کے درمیان یہ بات چیت منگل کو بھی جاری رہے گی۔ یہ بات اہم ہے کہ کابل میں چینی سفارت خانہ تو کھلا ہے، تاہم چین نے اب تک طالبان کی حکومت کو باقاعدہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے اس ملاقات سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کو کئی طرح کے شدید مسائل کا سامنا ہے اور اس ملک کو فوجی بیرونی مدد کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں