بھارت جھوٹی خبروں میں سب سے آگے ہے: برطانوی اخبار کا انکشاف

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی اخبار کے مطابق بھارت میں ہونیوالے ایک سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 64 فیصد بھارتیوں کو فیک نیوز کا سامنا ہے۔

برطانوی اخبار ایوننگ اسٹینڈرڈ کے مطابق بھارت میں ہونیوالے ایک سروے میں انکشاف کیا گیا ہے بھارتی میڈیا کی وجہ سے عوام کوفیک نیوز کا سامنا ہے۔

سروے کے مطابق 64 فیصدبھارتیوں کوفیک نیوزکاسامناہے،، جبکہ دنیامیں یہ شرح 57 فیصدہے۔

اس سروے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 54 فیصدبھارتی انٹرنیٹ پرافواہوں سےمتاثر،دنیامیں یہ شرح 50 فیصد ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں انٹرنیٹ پر پھیلنے والی افواہوں کے نتیجے میں قتل کےواقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

بھارت میں گزشتہ سال قتل کے 40 فیصدواقعات موبائل فون پر پھیلنے والی افواہوں کے نیتجے میں ہوئے۔

واٹس ایپ پربچوں کےاغواکی افواہوں پرخوف وہراس پھیلایا گیا۔ افواہوں کےباعث ہجوم کےہاتھوں کئی افرادکوآگ لگادی گئی۔

آن لائن افواہوں کےتدارک کےلیے حال ہی میں واٹس ایپ کےقوانین میں ترمیم بھی کی گئی، واٹس ایپ میںنئےصارف کو بھیجے جانے والے پیغامات کی تعدادمحدود کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں