افغان صوبے ننگرہار میں شادی کی تقريب کے شرکاء پر طالبان کی فائرنگ، 2 ہلاک، 10 زخمی

کابل (ڈیلی اردو) افغان طالبان نے شادی کے ايک تقريب کے دوران موسيقی چلائے جانے پر فائرنگ کر دی۔

يہ واقعہ مشرقی صوبے ننگرہار کے سرخ روڈ نامے ضلعے ميں جمعے کو رات گئے پيش آيا۔ حملے ميں کئی دو افراد کے ہلاک اور 10 زخمی ہونے کی اطلاع ہے.

طالبان کے صوبائی ترجمان حنيف ننگرہاری نے واقعے کی تصديق کر دی ليکن الزام ’نا معلوم حملہ آوروں‘ پر ڈالا ہے۔

سن 1996 سے 2001ء کے درميان طالبان کے دور ميں موسيقی پر مکمل پابندی عائد تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں