8

اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر مثبت رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 154 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 154 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔

پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک ایکسچیج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 154 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 39 ہزار 694 پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔

کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 7,019,670 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 338,175,601 بنتی ہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا تاہم کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو 484 پوائنٹس کے اضافے پر اختتام ہوا تھا۔

27 فروری کو پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں شدید مندی دیکھی گئی اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1484 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے ساتھ ہی مارکیٹ 38 ہزار 349 پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 178,886,970 شیئرز کی لین دین ہوئی تھی۔

پاکستان کی بھارت کو بھرپور جوابی کارروائی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آنا شروع ہوئی اور کاروبار کے اختتام سے قبل کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں بھی ٹریڈ کرتا دیکھا گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 128 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38 ہزار 692 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

28 فروری کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت آغاز کے بعد ملا جلا رجحان رہا جس کے بعد دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا تھا اور 100 انڈیکس میں 361 پوائنٹس کا اضافہ سے انڈیکس 39 ہزار 054 پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 409 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جب کہ دوسرے روز 785 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں