اسلام آباد (ڈیلی اردو) بھارت اور اسرائیل کی پاکستان پر حملے کی گھناؤنی سازش بےنقاب ہوگئی۔
پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران بھارت اور اسرائیل کے حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو بھارتی حملے کی انٹیلی جنس اطلاع مل گئی تھی۔ کراچی اور بہاول پور بھارت کے نشانے پر تھے۔ پاکستان پر حملہ راجھستان سے ہونا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو بتایا کہ حملہ ہوا تو تین گنا بڑا جواب ملے گا۔ پاکستان کے جواب پر بھارت نے حملے کا ارادہ ترک کردیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے عالمی قوتوں کو بتایا کہ امن چاہتے ہیں۔ ممکنہ حملے سے متعلق دوست ممالک کو بتایا جا چکا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت کے ڈوزیئر میں ایسی معلومات نہیں جن پر ایکشن لیں۔