سی این جی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(ڈیلی اردو) اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 10 اعشاریہ 30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 10 اعشاریہ 25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔

ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق مارچ 2019 کے لیے ہو گا۔

نوٹیفیکیشن سوئی ناردرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این کی قیمت 10 اعشاریہ 59 ڈالر مقرر تھی سوئی سدرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این کی قیمت 10 اعشاریہ 90 ڈالر مقرر تھی۔

سوئی نادرن کے لئے ایل این جی کی قیمت میںصفر اعشاریہ دو نو ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی سوئی سدرن کے لئے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں صفر اعشاریہ چھ پانچ ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں