اسلام آباد (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اقدامات پرعملدرآمد سے متعلق پاکستان نے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وفاقی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دہشت گرد تنظیموں کے اثاثہ جات منجمند کرنے کے دو ہزار انیس کے حکم پر عملدرآمد کے احکامات جاری کردیے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تمام تنظیموں کے ہر قسم کے اثاثہ جات اور جائیدادیں حکومتی کنٹرول میں ہوں گی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کے احکامات کا مقصد دہشت گرد تنظیموں اور افراد پر پابندیوں کو اسٹریم لائن کرنا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مطابق پابندیوں کے تحت حکومتوں کو افراد یا اداروں کے اثاثے منجمد کرنا ہوتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آرڈر 2019 کو سلامتی کونسل اور ایف اے ٹی ایف کے معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔