پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختوںخوا حکومت نے پہاڑی علاقوں میں شدید سردی اور برفباری کے باعث اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کر دی۔
صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے کے لیے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور حالیہ بارشوں کے بعد اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کر دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق تمام اسکولوں میں دس مارچ تک چھٹیاں ہوں گی۔ گیارہ مارچ سے اسکول موسم سرما کے چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھلیں گے۔
Load/Hide Comments