فیاض الحسن چوہان نے ہندوئوں سے متعلق متنازعہ ریمارکس پر معافی مانگ لی

لاہور (اے ڈی شہزاد) پنجاب کے صوبائی وزیر وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ہندوں سے متعلق متنازعہ ریمارکس پر معافی مانگ لی۔

ہندوں سے متعلق متنازعہ ریمارکس پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا موقف سامنے آگیا ۔

انہوں نے کہا کہ  میرا ٹارگٹ قطعی ہندو مذہب اور ہندو برادری نہیں تھا، میرا مخاطب نریندر مودی، بھارتی فوج اور بھارتی میڈیا تھا، تمام اقلیتیں پاکستان کا حصہ ہیں اور ہم سب پاکستانی ہیں۔

انہوں نے کہا میں نے بھارتی افواج اور انڈین میڈیا کو مخاطب کیا، میرے ریمارکس سے پاکستان میں موجود ہندوئوں کی دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں، میرا مخاطب قطعی طور پر پاکستانی اقلیت ہندو کمیونٹی نہیں تھی۔

انہوں نے کہا  کہ جو بھی میرے وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کو منہ توڑ جواب دوں گا، میرے خون کا آخری قطرہ بھی وطن کے لئے حاضر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں