بلوچستان: کیچ میں ایف سی کی چوکی پر حملے میں چار اہلکار ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) بلوچستان کے ضلع کیچ میں جمعرات کو فرنٹئیر کور کی ایک چوکی پر نامعلوم شدت پسندوں کے حملے میں چار اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے ضلع کیچ میں پاک ایران سرحد کے قریب عبدوئی کے مقام پر ایف سی چوکی پر مختلف اطراف سے حملہ آوروں نے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب کالعدم بلوچ شدت پسند تنظیم براس نے کیچ میں کیے گئے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بلوچ آزادی پسند مزاحمتی تنظیموں کی امبریلا آرگنائزیشن بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کے ترجمان بلوچ خان نے نامعلوم مقام سے میڈیا میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمپ کے علاقے تگران میں عبدوئی کے قریب ازغندی کور کے مقام پر براس کے سرمچاروں نے حملے میں پاکستانی فوج کے پوسٹ کو قبضے میں لیکر 11 اہلکاروں کو ہلاک کیا اور پوسٹ میں موجود اسلحہ و گولہ بارود کو قبضے میں لے لیا۔

ترجمان بلوچ خان نے کہا کہ جمعرات کی شام بلوچ راجی آجوئی سنگر کے سرمچاروں نے منصوبہ بندی کے تحت پاکستان فوج کے پوسٹ پر مختلف اطراف سے حملہ کیا، حملے میں قابض فوج کے گیارہ اہلکار اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد اہلکار اپنی چوکیوں اور ساتھیوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔

براس کے سرمچاروں نے فوج کے پوسٹ کو مکمل اپنے قبضے میں لینے کے بعد وہاں موجود فوجی ساز و سامان ضبط کرکے اپنے ساتھ لے آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں