پشاور میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، داعش کے اہم ترین کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم داعش خراسان کے اہم ترین کمانڈر ہلال سمیت تین دہشت گرد مارے گئے۔

https://twitter.com/Natsecjeff/status/1472824729216114690?t=jde3VAjSoT3YjWPERM6gJQ&s=19

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے فقیر آباد میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے مشترکہ آپریشن کیا جس دوران علاقے میں چھپے دہشتگردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں دہشتگرد فقیر آباد میں رنگ روڈ قبرستان میں واردات کیلئے موجود تھے۔

ہلاک دہشت گرد سلیمان کا تعلق قبائلی ضلع باجوڑ سے بتایا جا رہا ہے جبکہ باقی 2 مبینہ دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد پشاور میں حکیم ستنام سنگھ سمیت پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، پولیو ٹیموں پر حملوں اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے، پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد داعش کے کمانڈر تھے۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے 3 عدد کلاشنکوف، پستول، کارتوس اور مختلف دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔

تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں