کابل میں ایک مشتبہ خودکش حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا

کابل (ڈیلی اردو) افغان دارالحکومت کابل میں ایک مشتبہ خودکش حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

کابل پولیس کے مطابق اس شخص کو کابل کے مرکزی پاسپورٹ دفتر کے باہر اس وقت ہلاک کیا گیا جب سینکڑوں طالبان سفری دستاویزات کے لیے وہاں قطاروں میں کھڑے تھے۔

اگست میں افغانستان پر قبضے کے بعد سے طالبان پر متعدد بار حملے ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کی ذمہ داری داعش کی مقامی شاخ قبول کرتی رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں