بھارت: کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں کا چرچ پر حملہ

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک اور چرچ پر دھاوا بول دیا۔ توڑ پھوڑ کی اور چرچ میں موجود افراد کو قتل کی دھمکیاں دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں انتہا پسند ہندوؤں نے 160 سال پرانے سینٹ جوزف چرچ پر حملہ کردیا۔ توڑ پھوڑ کی اور چرچ میں موجود افراد کوجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

انتہا پسندوں نے ہندوؤں کو زبردستی مسیحی بنائے جانے کا الزام لگا کر چرچ پر حملہ کیا۔ حملے کے وقت لوگ عبادت کے لئے چرچ میں جمع تھے۔

کرناٹک میں انتہا پسند گرجا گھروں اور مسیحیوں کے اجتماعات کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔ چند روز قبل کرناٹک کے شہر کولار میں ہندو انتہا پسندوں نے مسیحیوں کی مقدس کتاب کو نذرآتش کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں