پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے فضائی حدود مزید 24 گھنٹے کیلئے بند کردیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) ویب ڈیسک
پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے فضائی حدود کے کچھ حصے مزید 24 گھنٹے بند رہیں گے۔

پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث فضائی حدود کے کچھ حصے مزید 24 گھنٹے بند رہیں گے۔ ان میں ملتان، رحیم یارخان، سیالکوٹ اور سکھر ایئر پورٹ شامل ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکم نامہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت حالیہ کشیدگی کی وجہ سے ملتان، رحیم یار خان، سیالکوٹ اور سکھر کی فضائی حدود 6 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب کراچی،فیصل آباد پشاور،کوئٹہ ،لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس سے بدستور فلائٹ آپریشن جاری رہے گا۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ جسکے مطابق مذکورہ بالاایئر پورٹس 6 مارچ کی دوپہر 1 بجے تک مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پہلے 4 اور پھر 5 مارچ تک فضائی آپریشن بند کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں