اسلام آباد (ڈیلی اردو) بھارت نے اجمیر شریف کے عرس میں شرکت کیلئے پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے انکار کر دیا۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے بتایا کہ 500 پاکستانی زائرین نے 7 مارچ کو بھارت روانہ ہونا تھا لیکن بھارت نے ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے ایک سال کے دوران 5 ہزار 600 سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مذہبی شدت پسندوں کے ہاتھوں یرغمال ہے جنہوں نے عقیدت مندوں کو خواجہ غریب نواز کے دربار کی حاضری سے محروم کر دیا۔