بروقت اور درست فیصلوں سے جنگ ٹل گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بروقت اور درست فیصلوں سے جنگ ٹل گئی،کالعدم تنظیموں پر پابندی ملک کا اندرونی معاملہ ہے۔

پارلیمنٹ ہائوس میں پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کم ہوگئی ہے پر جنگ کا خطرہ اب بھی برقرار ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کوئی بھی فیصلہ عالمی دباؤ کے پیش نظر نہیں کرے گی،دنیا پر واضح کرچکے ہیں کہ وہ اقدام کریں گے جو ملکی مفاد میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوئے، عمران خان نے انہیں پاک بھارت کشیدگی،موجودہ صورتحال اور عالمی رابطوں پر اعتماد میں لیا۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں منی بجٹ منظور کروانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا،اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا پارلیمانی کارروائی روکنا غیر مناسب ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے متنازع بیان پر بحث ہوئی، اس دوران وفاقی وزیر وضاحت پیش کی اور کہا کہ زبان پھسل گئی، غلطی پر معافی بھی مانگی ہے۔

پارٹی اراکین نے وزیراعظم کے امن اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عمران خان کے اقدامات سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت پیغام پہنچا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو شاندار سفارت کاری پر شاباش بھی دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں