سیکورٹی اہلکاروں پر حملے ناقابل قبول ہیں، علماء اور مذہبی اکابرین کا مشترکہ بیان

لاہور (ڈیلی اردو) تمام مسالک کے علماء اور مذہبی اکابرین نے متفقہ طور پر سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

علماء اور مذہبی اکابرین نے کیچ اور قبائلی علاقوں میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

علماء اور اکابرین کا کہنا تھا کہ دشمن پاکستان کی سلامتی اور استحکام سے کھیلنا چاہتا ہے، باہمی اتحاد سے دشمن کی چالوں کو ناکام بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں