بلوچستان: گوادر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر گوادر میں کارروائی کی گئی، گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ دہشتگرد سے تقربیاطدو کلو گرام دھماکہ خیز مواد، چھیاسٹھ انچ پرائما کارڈ اور ایک ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ٹی ٹی پی نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں