کرم چیک پوسٹ حملہ: طالبان حکومت سرحد پار سے دہشت گرد کارروائیاں روکے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک افغان سرحد پار سے سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے طالبان حکومت سے اپنے وعدوں کے مطابق سرحد پار سے دہشت گرد کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 ایک بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کی وطن کے لیے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، سکیورٹی فورسزکے جذبہ قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 شیخ رشید کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت اپنے وعدوں کے مطابق سرحد پار سے دہشت گرد کارروائیاں روکے۔

خیال رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ فورسز کی بھر پور جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں لانس نائیک، ضیاء اللہ خان، ناہید اقبال، سمیراللہ خان اور سپاہی ساجد علی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں