نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں گشت پر مامور بھارتی فوجیوں پر برفانی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار دب کر ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی اہلکاروں کی تلاش کیلئے آپریشن چوبیس گھنٹے بعد مکمل ہو گیا۔
ریسکیو ٹیمیں برف میں دبے اہلکاروں کو بچانے میں ناکام رہیں تاہم تمام سات فوجیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے علاقے میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔