بھارتی فوج میں بغاوت: سکھ رجمنٹ نےپاکستان کیخلاف جنگ لڑنے سےانکار کر دیا

نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی فوج کی 21 سکھ ریجمنٹ نے پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت کا حصہ بننے سے انکار کردیا، اس سے قبل عالمی سکھ پارلیمنٹ نے بھارتی سکھوں کو ہدایت کی تھی کہ پاکستان کیخلاف کسی بھی قسم کی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج میں بہت بڑی بغاوت ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے کچھ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بھارتی فوج کی 21 سکھ ریجمنٹ نے پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی فوج کی 21 سکھ ریجمنٹ میں شامل سکھوں نے پاکستان کیخلاف جنگ نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی فوج کی 21 سکھ ریجمنٹ کے اس فیصلے کو بھارتی فوج کی تاریخ کی سب سے بری اندرونی بغاوت بھی کہا جا رہا ہے۔

اس سے قبل برطانیہ میں قائم سکھوں کی عالمی پارلیمنٹ کی جانب سے پاک بھارت کشیدہ حالات کے تناظر میں خصوصی اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔سکھوں کی عالمی پارلیمنٹ نے بھارت میں مقیم سکھوں کو پاکستان کیخلاف کسی بھی حملے کا حصہ نہ بننے کی تلقین کی تھی۔

سکھوں کی عالمی پارلیمنٹ نے بھارت کی فوج میں موجود سکھ فوجیوں کو بھی بغاوت کرنے کی تلقین کی۔ سکھوں کی عالمی پارلیمنٹ کے رکن رہنماوں کا کہنا تھا کہ بھارت کی ہندو شدت پسند مودی سرکار کی پاکستان کیخلاف جنگ بھارت دیس کی نہیں۔ شدت پسند ہندو ذہیت کی جنگ ہے۔

مودی سرکار پاکستان کیخلاف جنگ چھیڑ کر برصغیر پر شدت پسند ہندو ذہنیت کا راج چاہتی ہے۔ اس لیے بھارت میں مقیم اور بھارتی فوج میں موجود سکھوں کو کسی صورت پاکستان کیخلاف جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیئے۔ اس جنگ کا سکھوں سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

سکھوں کی عالمی پارلیمنٹ نے جہاں مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، وہیں وزیراعظم عمران خان کی بھرپور تعریف کی ہے۔سکھ رہنماوں کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کو فوری رہا کرکے عمران خان نے تاریخ رقم کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں