شام میں داعش پھر سے سر اٹھا رہی ہے، کرد جنگجو کمانڈر

دمشق (ڈیلی اردو/اے پی) شمال مشرقی شام میں متحرک امریکی حمایت یافتہ کرد گروپ سیریئن ڈیموکریٹک فورس کے کمانڈر مظلوم عابدی نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ پھر سے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوری اور موثر سکیورٹی اقدامات نہ کیے گئے تو حالات ایک بڑے خطرے میں بدل سکتے ہیں۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عابدی کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے داعش کے لیڈر کی ایک امریکی کمانڈو آپریشن میں ہلاکت کے باوجود اس گروہ کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 20 جنوری کو اسی علاقے میں جہادیوں نے ایک جیل پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں درجنوں قیدی فرار ہو گئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس جیل میں تین ہزار سے زائد جہادی قید تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں