فرانس میں پادریوں پر قاتلانہ حملے کے مقدمے کی سماعت کا آغاز

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی دارالحکومت میں جولائی 2016 ء میں ایک پادری پر ہونے والےقاتلانہ حملے کے مقدمے کی سماعت کا آغاز ہو گیا۔ یہ حملہ مسلم انتہا پسندوں نے کیا تھا۔ شمالی فرانس کے ایک مرکزی شہر رُؤاں کے نزدیک قائم ایک کیتھولک چرچ میں ایک دعائیہ تقریب کے دوران دو حملہ آوروں نے حملہ کر کے 85 سالہ پادری ژاک آمل کو قتل اور ایک کو شدید زخمی کر دیا تھا۔ ان دونوں حملہ آوروں کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ آئی ایس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی تھی۔ اس حملے کے سلسلے میں تین افراد پر ایک دہشت گرد تنظیم بنانے اور چوتھے پر غیر حاضری میں پادری کے قتل کی ترغیب دلانے اور مدد کرنے کا الزام عائد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں