9

ایران: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات

ایران (ڈیلی اردو) وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان ایرانی ریلوے نیٹ ورک سے مستفید ہونا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایران کے سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔

قبل ازیں شیخ رشید نے ایران کے صدر حسن روحانی کے ساتھ قازوین رشت ریلوے کی افتتاحی تقریب کے دوران ملاقات کی۔

واضح رہے کہ شیخ رشید کو قازوین تارشت ریلوے روٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ایرانی حکومت کی جانب سے دعوت دی گئی تھی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران ریلوے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دیں گے، پاکستان ایرانی ریلوے نیٹ ورک سے مستفید ہونا چاہتا ہے۔
وزیرِ ریلوے نے کہا کہ 70 سال میں پاک ایران تعلقات سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا، پاکستان ایران کے ذریعے یورپ، وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی پا سکتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ ریل کے شعبے میں تعاون کے فروغ کا خواہش مند ہے، ایران تفتان تا کوئٹہ، چابہار تا گوادر ریلوے لائن تعمیر کے لیے تعاون کرے۔

انھوں نے کہا کہ ایران دورے کے دوران وہ ایرانی صدر اور سپریم لیڈر کو پاکستانی قیادت کا اہم پیغام پہنچایا گیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں