فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 87 افراد زخمی

غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی فورسز نے شیخ جراح میں مظاہرین پر دھاوا بول دیا، کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ الخلیل میں مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے باعث 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

فلسطینیوں پر اسرائیل کا بدترین تشدد، مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں احتجاج کرتے نوجوانوں پر دھاوا بول دیا۔ فلسطینی نوجوان شیخ جراح میں جبری طور پر فلسطینیوں کے گھر خالی کرانے کے خلا ف احتجاج کررہے تھے۔

اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو بری طرح مارا پیٹا، عورتوں کو بھی زمین پر گھسیٹا۔ گزشتہ روز اسرائیلی قانون ساز نے فلسطینی شہری کی زمین پر جبری طور پر قبضہ کرلیا تھا جس پر فلسطینیوں کے غم و غصے میں اضافہ ہوا۔

مغربی کنارے کے علاقے الخلیل میں بھی اسرائیلی فورسز نے مظاہرین پر شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کر ڈالی، 80 سے سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی نو جوانوں کے جوابی پتھراؤ نے بزدل صہیونی کارندوں کی دوڑیں لگوا دیں، پتھر لگنے سے ایک اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوگیا۔ فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی چیک پوسٹ کوبھی نذر آتش کردیا۔

الخلیل میں ہر ہفتے غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف مظاہرے ہوتے ہیں، مغربی کنارے میں 164 غیر قانونی یہودی آبادیاں موجود ہیں جن میں ساڑھے چھ لاکھ کے قریب یہودی آباد کار زبردستی آ بسے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں