ڈیرہ اسماعیل خان: انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار خان بہادر ہلاک

ڈی آئی خان (بیورو رپورٹ) ‏صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکاری ذرائع کے مطابق پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے اور فائرنگ کے فوری بعد علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ٹیم پر مامور پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا حملہ آور موٹر سائیکل پر تھے جو کہ اس واقعے کے بعد فرار ہوگئے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1497115871277314054?t=bcdSul73Uh8axTjnAQ_oig&s=19

زخمی کو علاج کے لیے ڈیرہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1497247422317170692?t=kfJM1zbPlrw7Jpa6fjV0pw&s=19

پولیس اہلکار کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے جبکہ شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں