شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ

پیانگ یانگ (ڈیلی اردو) شمالی کوریا کی جانب سے اتوار کے روز بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کیا گیا۔ گزشتہ ایک ماہ سے شمالی کوریا نے ایسا کوئی نیا تجربہ نہیں کیا تھا۔

رواں برس کے دوران اب تک یہ اپنی نوعیت کا آٹھواں تجربہ ہے۔ ماہرین کے مطابق پیونگ یانگ حکومت امریکی توجہ یوکرائنی تنازعے پر مرکوز ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق پیونگ یانگ کی طرف سے مقامی وقت کے مطابق آج اتوار کی صبح سات بج کر باون منٹ پر ایک میزائل بحیرہ جاپان کی جانب داغا گیا۔

جاپان نے بھی اس تجربے کی تصدیق کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل تین سو کلومیٹر کی رینج کا حامل تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں