ہنگو میں تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد کلایہ خودکش حملے میں ملوث تھے

اسلام آباد ( شبیرحسین طوری) سیکیورٹی فورسز نے ہنگو میں خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد مارے گئے.

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں قاضی پمپ کے قریب خفیہ اطلاع پر حساس اداروں نے کارروائی کر کے دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر اسلام، خودکش بمبار محب اللہ، لائق اور شاہد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے نئی زیر تعمیر جیل کے قریب ایک مکان میں رہائش پذیر تھے۔ فورسز کی فائرنگ سے مکان کا مالک اور سہولت کار شاہد بھی مارا گیا

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس، متعدد ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ طالبان کمانڈر اسلام، اورکزئی ایجنسی کے مرکز کلایہ خودکش دھماکے سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا

واضح رہے کہ گذشتہ برس 23 نومبر 2018 کو ضلع اورکزئی کے مرکزی بازار کلایہ میں ایک خودکش حملے میں 40 سے زائد افراد شہید جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ گزشتہ روز بھی فیصل آباد میں سیکیورٹی فورسز کی ایک اہم کارروائی میں داعش کے دو دہشت گرد مارے گئے تھے ہلاک دہشت گردوں متعدد ہائی پروفائیل کاروائیوں میں ملوث تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں