پشاور: سانحہ کوچہ رسالدار خودکش حملے کی نئی فوٹیج سامنے آگئی

پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور دھماکے کے حملہ آور اور سہولت کاروں کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے سے پہلے تینوں دہشت گرد آپس میں بات چیت کرتے رہے.

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1500754842150907906?t=bjZsHm7EsZa_h5VBWmmOJg&s=19

حملہ آور کوچہ رسالدار کے قریب پہنچا تو سہولت کاروں نے روکا، سہولت کاروں نے خودکش حملہ آور کو واپس بلایا۔

حملہ آور اپنے ساتھیوں سے بات چیت کرتا رہا، پھر تینوں دہشت گرد کوہاٹی چوک کی طرف گئے، کچھ دیر بعد حملہ آور اکیلے واپس آیا۔

دھماکے کا پوائنٹ بتا کر سہولت کار رک گئے اور سہولت کار گھڑی پر ٹائم دیکھ کر حملہ آور کو روانہ کر دیتا ہے۔

شدت پسند تنظیم نام نہاد دولتِ اسلامیہ (داعش) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

اس حوالے سے دولتِ اسلامیہ کے خبر رساں ونگ اعماق نے اپنی ویب سائٹ پر ایک پریس ریلیز اور مبینہ حملہ آور کی تصویر بھی جاری کی ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی شیعہ مسجد کے اندر خودکش حملے میں 65 افراد ہلاک جب کہ 200 زخمی ہوگئے۔ خود کش حملہ نماز جمعہ کے دوران کیا گیا۔ مرنے والوں میں 10 بچے بھی شامل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں