اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیرِ اعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی، جس میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد کی صورتِ حال پر بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرِ خارجہ نے پاکستان پہنچنے کے بعد وزیرِ اعظم ہاؤس میں وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی، عمران خان نے وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچنے پر سعودی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود تھے۔
قبل ازیں، پاکستان پہنچے پر سعودی وزیرِ خارجہ عادل الجبیر نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود سے ملاقات کی، دونوں شخصیات نے خطے میں سیکورٹی کی صورت حال و دیگر امور پر گفتگو کی۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سعودی ولی عہد کی مصالحت کی پیش کش کا خیر مقدم کرتا ہے۔
سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر پاکستان پہنچ گئےیہ بھی پڑھیں: سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر پاکستان پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر سعودی ولی عہد کا پیغام لے کر پاکستان پہنچ گئے ہیں، سعودی وزیر خارجہ کا ایجنڈا بھارت کی جانب سے پیدا کردہ کشیدگی ختم کرانا ہے۔
گزشتہ روز شاہ محمود کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کو دوسرا گھر قرار دیا ہے، پاکستان بھی سعودی عرب کے کردار کی قدر کرتا ہے۔