روسی جارحیت: امریکا کا پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس بیٹریز پولینڈ منتقل کرنے کا اعلان

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی دو پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس بیٹریز پولینڈ منتقل کر رہا ہے۔

امریکہ کے یورپین کمانڈ (ای یو کام) کے مطابق پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس بیٹریز پولینڈ منتقل کرنے کا اقدام امریکی سیکریٹری آف ڈیفنس کے ان کے احکامات کے بعد کیا گیا ہے کہ یورپی اتحادیوں کو کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں امریکہ مقابلہ کرے گا۔

ای یو کام کے ترجمان کے مطابق دفاع کے پیشِ نظر حالیہ اقدامات امریکہ، اتحادیوں اور نیٹو کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقوں کے لیے کسی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے گئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں