اسرائیلی صدر سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

انقرہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی) اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ 14 سال بعد سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی صدر ترک صدر کی دعوت پر انقرہ پہنچے، اردوان نے اسرائیلی صدر کے دورے کو تاریخی قرار دیا تھا جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوگا۔

سن 2007 کے بعد کسی بھی اسرائیلی سربراہ کا ترکی کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔ ہیرزوگ کا انقرہ اور استنبول کا دورہ روس کے یوکرین پر حملہ کرنے سے چند ہفتوں پہلے سے طے شدہ تھا۔

حالیہ دنوں میں اسرائیل اور ترکی دونوں نے روسی یوکرینی تنازعے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کی لہٰذا توقع ہے کہ دونوں سربراہان کی بات چیت میں حالیہ تنازعہ اہم موضوع ہوگا۔ دونوں ممالک کے مابین یورپ کو گیس کی فروخت کے حوالے سے بھی بات چیت متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں