اسلام آباد (ڈیلی اردو) ڈریپ کےسی ای او شیخ اختر حسین کو مبینہ طور پر جعلی ڈگری رکھنے پر ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے ، ایچ ای سی نے ان کی پی ایچ ڈگری کو تصدیق نہ کیا تھا۔
ایچ ای سی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شیخ اختر حسین نے اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری دی اوپن انٹرنیشنل یونیورسٹی کولمبو سری لنکا سے حاصل کی تھی، جس کو وزارت صحت نے تصدیق کے لیے ایچ ای سی کو بھیجا تھا، ایچ ای سی حکام نے بتایا کہ دوران تصدیق معلوم ہوا کہ جس یونیورسٹی سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ نے ڈگری حاصل کی وہ یونیورسٹی سری لنکا میں بھی رجسٹرڈ نہ ہے۔
ایچ ای سی ذرائع کے مطابق ایچ ای سی نےو زارت صحت کو خط لکھا کہ یونیسکو کی جانب سے شائع ہونے والی انٹرنیشنل ہینڈ بک آف یونیورسٹیز کی فہرست میں بھی اس جامعہ کا کوئی ذکر نہ ہے جبکہ سری لنکا کی چارٹرڈ جامعات کی فہرست میں بھی اس جامعہ کا اندراج نہ ہے۔
اس خط کے بعد وزار ت صحت نے ڈریپ کے سی ای او کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ان کو ان کے عہدے سے ہٹایا جاسکتا ہے